کرنل ارشد محمود ملک نے قلات اسکاوٹس کے زہر اہتمام پہلا آل خضدار سپر لیگ ایف سی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:26

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) قلات اسکاوٹس (ایف سی) کے زہر اہتمام پہلا آل خضدار سپر لیگ ایف سی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد محمود ملک نے کر دیا ،افتتاحی میچ میں کمشنر الیون نے ڈی سی اے الیون کو پندرہ رنز سے شکست دے دی ،قلات اسکاوٹس بلوچستان کے عوام کو امن کو تحفہ ددینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل ،دور دراز علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں ہم سب کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کا افتتاحی تقریب سے خطاب اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل ،قلات اسکاوٹس کے میجر سعید احمد سمیت تماشاہیوں کی بڑی تعداد موجود تھی تفصیلات کے مطابق قلات اسکاوٹس (ایف سی ) کے زیر اہتمام پہلا آل خضدار سپر لیگ ایف سی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈگری کالج گراونڈ میں کمانڈ نٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد محمود ملک نے کر دیا اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لئے رجسٹر ہونے والے 80 ٹیموں کے کھلاڑیوں ،تماشائیوں اور عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات اسکاوٹس (ایف سی بلوچستان) جہاں عوام کے تعلیم ،صحت کی سہولیات فراہم کر رہی ہیں وہی ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کے مواقع فراہم کریں تھا کہ وہ اس میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں سپرلیگ نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی انہی سلسلوں کی کھڑی ہے نوجوان ہمارے مستقبل ہے ہم سب کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہے میں نوجوانوں سے کہتا ھوں کہ ایف سی بلوچستان ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی اس موقع پر کمشنر الیون اور ڈی سی اے الیون کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا گیا جس میں کمشنر الیون نے پندرہ رنز سے کامیابی حاصل کر لی میچ کا بہترین بالر کا اعزاز کمشنر الیون نے ڈاکٹر عارف نے حاصل کی جبکہ ڈی سی اے کے کیپٹن حیات بہتر اسکورر رہے ٹورنامنٹ میں اسی ٹیم رجسٹرڈ ہیں روزانہ دو میچ کھلے جائیں گے اس موقع پر خضدار کے کھلاڑیوں نے ایف سی نائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے پر کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں وقتا فوقتا اس طرح کے موقع فراہم کریں تو ہم صوبہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لئے اپنا پھر پور کردار ادا کرئینگے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں