بی این پی بلوچ وسائل کے سودا گروں سے پائی پائی کا حساب چکائے گی، موجودہ حکومت کو جعلی مینڈیٹ اس لئے دیا گیا تاکہ ان سے یہاں کے وسائل کا سودا کیا جائے ،عالمی کمپنیوں سے سودا بازی کرنیوالے بلوچ قوم کی عزت و ناموس کا سودا کیا ہے

سابق وزیر ااعلی ٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل کا پارٹی رہنماوں ورکروں سے گفتگو

ہفتہ 23 دسمبر 2017 20:53

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر ااعلی ٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ وسائل کے سودا گروں سے پائی پائی کا حساب چکائے گی، موجودہ حکومت کو جعلی مینڈیٹ اس لئے دیا گیا تاکہ ان سے یہاں کے وسائل کا سودا کیا جائے عالمی کمپنیوں سے سودا بازی کرنے والے بلوچ قوم کے عزت و ناموس و دہرتی کا سودا کیا ہے نام نہاد قوم پرستوں نے بلوچستان کو اتنا نقصان دیا جتنا نقصان بلوچستان کو جنرل مشرف نے نہیں دیا تھا بلوچستان نیشنل بلوچستان کی سب بڑی جماعت ہے ہم اپنی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے آنے والے انتخابات میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے بات کررہے ہیں جمعیت علماء اسلام ہمارا دیرنہ حلیف ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوان خیالات کا اظہار سردار اختر جان مینگل خضدار میں پارٹی رہنماوں ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بی این پی کے مرکزی نائب صدر ملک عبد الولی کاکڑ، سینٹرل کمیٹی کے ممبر ساجدترین ایڈوکیٹ ، واجہ جہانزیب بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارتی ضلع خضدار سینئر نائب صدر حیدرزمان بلوچ ، جنرل سیکرٹری عبد النبی بلوچ، تحصیل خضدار کے صدر آغا سمیع اللہ شاہ سفرخان مینگل میر صادق غلامانی ، لا لہ رمضان و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں جعلی مینڈیٹ کے ساتھ ایک مخصوص گروہ کو بلوچستان کا اقتدار اس لئے دیا گیا تاکہ ان سے بلوچستان کے ساحل و وسائل کو کوڑیوں کے دام حاصل کیا جائے یہ قوتیں اپنے اس منصوبہ میں کا میاب اس طرح ہوئے کہ موجود صوبائی حکومت نے عالمی منڈی میں بلوچستان کے وسائل کو انتہائی بے دردی کے ساتھ فروخت کرکے ملک و قوم کے ساتھ بد دیانتی و غداری کا ثبوت دیا لیکن بلوچ قوم ان لوگوں کو کبھی معاف نہیں کریگا بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کا حقیقی قوم پر ست جماعت ہے ہم مستقبل میں عوام کی تعاون سے ان لوگوں سے بلوچستان کے ساحل و سائل کے پائی پائی کا حساب لیں گے بی این پی بلوچستان عوام کے وسائل کا نگہان بلوچ قومی حمیت کا پاسدار ہے ہم اپنی قوم کے پگڑی کا سودا نہیں کریںگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ترقی کا مخالف نہیں ہے ہم ہر اس پروجیکٹ کا خیر مقدم کریں گے جو بلوچ عوام کیلئے ہوگا سی پیک کے ثمرات کو بلوچ عوام تک پہچانے کے لئے بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی جد و جہد کررہا ہے اس لئے بلوچستان کے سیاسی زعما بلوچستان نیشنل پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جو مستقبل کے بارے میں بلوچستانی قوم کو ایک اہم نوید ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں