فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر خضدار

جمعرات 10 جنوری 2019 18:44

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ اپنی زندگیوں کو عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیئے قربان کرنے اور عوام کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیئے فورسز جن میں آرمی ، ایف سی پولیس، لیویز کے جوانوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں ان قربانیوں کو قوم کبھی بھی نہیںبھلا پائے گی بلکہ ان کے لہو سے ہم اس ملک کی آبیاری کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز الفوادفائونڈیشن ، یوتھ ڈویلپمنٹ خضدارکے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سیکٹر کمانڈر اختر اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنرخضدار ببرک خان کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اتھارٹی قلات ڈویژن انجنیئر عائشہ زہری، محمدشعیب،الفوادفائونڈیشن کے چیئرپرسن فرزانہ سحرجاموٹ ، سلطان احمد شاہوانی،حفیظ بلوچ،ندیم گرگناڑی، اشرف علی مینگل، پروفیسر عبیداللہ رودینی،پروفیسرانعا م اللہ مینگل، میراورنگ زیب زہری، محمدمبارک، طارق احمد، صدام بلوچ ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ہماری فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پرامن ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں