خضدار، پولیو مہم کی کامیابی کیلئے اہم اجلاس کا انعقاد

منگل 15 جنوری 2019 21:25

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) یونین کونسل فیض آباد 2 میں پولیو مہم جنوری 2019 کو کامیاب بنانے و آگاہی کے سلسلے میں یوسی انچارچ میڈم رشیدہ زہری کی میزبانی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں پولیو کنڑول پروگرام کے ایر یا کوار ڈینٹر ڈاکٹر محمد عمر مینگل این سی ایچ پی آفیسر ڈاکٹر شفیع دانش ، نیشنل کواڈ ینٹر ڈاکٹر عبد النبی جام ڈبلیو ایچ او کے صوبائی دفتر کے نمائندہ محمد مقبول بازئی ، پولیو پروگرام کے ضلعی مذہبی مشیر مولانا محمد صدیق مینگل ، ممتاز سماجی کارکن محمد عالم براہوئی علاقہ کے معتبرین ایریا انچارجز سماجی وکرز خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء اجلاس نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک وائرس ہے جو کسی بھی بچے کی زندگی کو مفلوج کردیتی ہے جو زندگی بھر کے لئے احساس کمتری کا شکار ہوکر معاشرہ کے لئے کچھ کرنے کے بجائے معاشرے پر بوجھ بن جاتا ہے بچے قوم کے ہوتے ہیں کیونکہ ان سے قوم کی مستقبل وابسطہ ہوتی ہے ہمیں چاہیئے کہ اپنی مسقبل کے بارے میں فکر مند رہیں ان کو پولیو مھم کے دوران پولیو کے قطرے پلائیں یہ ذمہ داری صرف ڈاکڑوں یا پولیو کے اراکین کا نہیں ہے بلکہ یہ ذمہ داری تمام لوگوں کا ہے اس مھم کو کامیاب بنانے میں کونسلران مقامی مساجد کے پیش امام خطیب علاقہ کے خواتین و مرد کونسلران بھی اس مہم میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں اور اس طرحکے سر گرمیوں میں اجتماعی حصہ داری کے بعد ہم اس وائرس کو ختم کرسکیں گے اور اپنے علاقوں بلوچستان اور پاکستان کو پولیو سے پاک کریں گے اب تو پوری دنیا میں پولیو کا وائرس ختم ہو چکا ہے ہم نے بد قسمتی 25 سال سے جد وجہد کی لیکن ابھی تک ہم ناکام جارہے ہیں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں