ہماری معیشت کو سہارا دینے میں گلہ بانی اور مالداروں کا اہم رول رہاہے ،،سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان

گلہ بانی کے شعبے سے یہاں کے عوام کی بڑی تعداد وابستہ اور ان کا روزگار اسی سے منسلک ہے، عصمت اللہ کاکڑ

ہفتہ 23 فروری 2019 17:29

ہماری معیشت کو سہارا دینے میں گلہ بانی اور مالداروں کا اہم رول رہاہے ،،سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) سیکرٹری لائیو اسٹاک بلوچستان عصمت اللہ کاکڑ نے کہاہے کہ ہماری معیشت کو سہارا دینے میں گلہ بانی اور مالداروں کا اہم رول رہاہے ، گلہ بانی کے شعبے سے یہاں کے عوام کی بڑی تعداد وابستہ اور ان کا روزگار اسی سے منسلک ہے ، حکومت اِ ن مالداروں کی سرپرستی کرتے ہوئے نہ صرف ان کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کی مہم چلارہی ہے بلکہ ان کے جانوروں کے افزائش نسل کے لئے بھی اقدامات عمل میں لارہی ہے ، ضلع خضدار کے دور دراز علاقہ کِشاری میں پانچ روزہ فری میڈیکل لگایا گیا ہے حالیہ سیلاب کے بعد مالداروں کے جانوروں کوبیماری سے بچائو کا ویکسیئن دیا جارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کشاری میں مقامی مالداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سیکریٹری لائیو اسٹاک بلوچستان عصمت اللہ کاکڑنے ڈی جی لائیو اسٹاک بلوچستان ڈاکٹر غلام حسین جعفر کے ہمراہ آڑینجی کشاری میں محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے لگایا گیا پانچ روزہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا ۔ ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر لیاقت ساجدی ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک خضدار ڈاکٹر محمد انور زہری سمیت دیگر اسٹاف موجود تھا ۔

پانچ روزہ فری میڈیکل کے حوالے سے سیکریٹری لائیو اسٹاک اور ڈی جی لائیو اسٹاک کو انہوں نے بریفنگ دی ۔ اور بتایا گیا کہ حالیہ سیلاب کے بعد جارنوروں میں ممکنہ بیماریوں کی روک تھام کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے یہ فری میڈیکل کیمپ پانچ دنوں تک جاری رہیگا جس میں قرب و جوار کے ہزاروں جانوروں کا بیماریوںسے بچائو کا ویکسیئن کیا جائیگا ۔

محکمہ لائیواسٹاک کے ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم سارونہ بھیجا گیا ہے جو وہاں جانوروں کا ویکسیئن کریگا۔سیکریٹری لائیو اسٹاک بلوچستان عصمت اللہ خان کاکڑنے کہاکہ ہم مالداروں کو کسی بھی طرح تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی مالداری و روزگار سے پورے صوبہ بلکہ پورے ملک کے عوام کے مفادات وابستہ ہیں ،صوبے میں گلہ بانی اور جانوروں کی نسل بڑھانا ہم سب کے فائدے میں ہے ۔

ا س حوالے سے حکومت وقتاًفوقتاً مالداروں کے فائدے کے لئے پروگرامز بنارہی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ صوبے میں مالداری کے فروغ کے لئے مذید اقدامات کیئے جائیں اور صوبہ مالداری گلہ بانی کی روایتی روزگار کے عمل کو مذید آگے بڑھائے ۔ ہمارے دیہی و پہاڑی علاقوں میں بیٹھے خاندانوں کا روزگار صرف اور صرف اسی ایک شعبے سے وابستہ ہے انہیں سہولیات دینے اور فائدے پہنچانے کے لئے صوبائی حکومت مذید موثر اقدامات کریگی ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں