خضدار ،نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو ہلاک کردیا

ہفتہ 16 مارچ 2019 22:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) خضدار میںفائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ کنجھڑ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سعیداحمد خدرانی اور ان کے 12سالہ کمسن بیٹے کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ، واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ کر مذید تفتیش شروع کردی ، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں