خضدار، ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی عمل ہے، جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن

بدھ 19 جون 2019 18:06

خضدار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2019ء) جھالاوان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن خضدار کے صدر علی حسن محمد حسنی جنرل سیکریٹری حاجی محمد نور زہری و دیگر عہدیداروں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ بلوچستان سید عبدالستار شاہ کا تبادلہ بدنیتی پر مبنی عمل ہے، ڈائریکٹر سید عبدالستار شاہ ایک تجربہ کار و مارکیٹنگ و اکنامکس کے ماہر آفیسر ہیں جنہوں نے مختصر مدت میں جس طرح بلوچستان بھر میں اس شعبے پر توجہ دیکر اسے ترقی دینے میں کردار نبہایا اور ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے اس پر ان کے احسان مند ہونا چاہیئے لیکن بدقسمتی سے ان کی خدمات سے مزید فائدہ اٹھانے کی بجائے ان کا تبادلہ کیا گیا، جو قابل مذمت و کاروبار کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ہم ڈائریکٹر سید عبدالستار شاہ کے تبادلے کو قبول نہیں کرتے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں