حکومت صوبے میں فلاح و بہبود کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے،عبدالرئوف بلوچ

جمعہ 13 ستمبر 2019 20:35

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2019ء) سیکرٹری سماجی بہبود و خصوصی تعلیم عبدالرئوف بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سوشل ویلفیئر کے دیگر کاموں کے علاوہ خصوصی تعلیمات کی فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہیں، سوشل ویلفیئر میں بہتری لانے کے لئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی صوبائی وزیر سماجی بہبود و خصوصی تعلیم میراسداللہ بلوچ کی تعلیمی دلچسپی پر خضدار کے قومی ادارہ برائے خصوصی تعلیم کے سینٹر کو اپ گریڈ کرکے پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا جارہا ہے جس سے خضدار اور گردو نواح کے خصوصی بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع اپنے قریبی علاقے میں میسر ہونگے اور انہیں اچھا شہری بناکر معاشرے کیلئے کارآمد کیا جائے گا۔

ادارے میں پرنسپل ۔

(جاری ہے)

اساتذہ و اسٹاف کے اعلیٰ کارکردگی کوسراہتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا اور ان کے لئے تعریفی اسناد جاری کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ادارہ میں کچھ اساتذہ اور اسٹاف بغیر معاوضہ کے بھی خدمت خلق کے جزبے سے خصوصی بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات کو بھی اس کام میں خصوصی دلچسپی لیکر اپناکردار ادا کرنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری نے نیشنل اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس خضدار میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے پرنسپل قومی ادارہ برائے خصوصی تعلیم رفیق دانش زہری سابق پرنسپل بی آر سی خضدار حاجی محمد عالم جتک سینیئر ٹیچرز محمد مبارک ،محمدطارق زہری،شازیہ عزیز رضا کار ٹیچرثمرین حسین و دیگر اساتذہ و طلباء نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ماہر تعلیم و اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان خضدار سلطان احمد شاہوانی سوشل ویلفیئر آفیسر میڈیکل پراجیکٹ خضدار عبدالحکیم ساسولی سوشل ویلفیئر آفیسر اربن کمیونیٹی سینٹر عبدالباری و دیگر موجود تھے۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر و خصوصی تعلیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے میں فلاح و بہبود کے لئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے انشاء اللہ سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ میں واضح طور پر بہتری نظر آئیگی انہوں نے کہا کہ اس تعلیمی ادارے میں کام کرنے والے تمام اسٹاف کو ان کے عہدوں کے مطابق پروموشن دیگر اگلے گریڈ تک لایا جائے گا اور ان کے لئے اسپیشل الائونس کی بھی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے حکام بالا کو بھیج دی گئی ہے تاکہ ان کے حوصلہ افزائی ہوں اور وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے تعلیم کے میدان میں اہم کردار ادا کریں اس ادارے کو قلات ڈویژن کا خصوصی تعلیمی مرکز بنایا جائے گا۔

پرنسپل نے بریفنگ میں بتایا کہ ادارہ اساتذہ کے کئی پوسٹ خالی اور فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں جن سے متعلق حکومت کو تحریری طور پر آگا ہ کیا جاچکا ہے اگر ہمیں بروقت فنڈز مہیا ہوتو ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بناسکتے ہیں۔سیکرٹری سماجی بہبود نے کہا کہ ادارے میں موجود خالی آسامیوں کو میرٹ کے مطابق تعینات کریں گے ادارے کو فنڈز کی عدم دستیابی کا مسلئہ بھی بہت جلد حل کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کریں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری نے خصوصی تعلیمی مرکز کے مختلف کلاسوں کا دورہ کیا اور بچوں کو تعلیم حاصل کرتے ہوئے دیکھا اور اسٹاف اور پرنسپل کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بھر پور محنت جاری رکھیں آج کے یہ طالب علم معاشرے کا بہترین اساتذہ ثابت ہونگے۔اس موقع پر خصوصی بچوںنے مختلف ٹیبلوزو ثقافتی رقص پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

قبل ازیں سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے خضدار میںتعلیم بالغان اور غیر رسمی تعلیمی سینٹروں کا دورہ بھی کیا اور صحافیوں کو بتایا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی صوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد بلوچ کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کے تمام خصوصی تعلیمی سینٹروں کا دورہ کررہاہوں تاکہ ان کی ایک جامعہ رپورٹ بناکر صوبائی حکومت کو پیش کروں۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں