خضدار،آزادی مارچ کاخوف حکومت پر بھر پور انداز میں بیٹھ چکا ہے ،وزراء قلابازیاں لے رہے ہیں، ساجد لہڑی

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:41

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) جمعیت طلباء اسلام ڈگری کالج خضدارکے صدر مقبول ساجد لہڑی نے کہاہے کہ آزادی مارچ کاخوف حکومت پر بھر پور انداز میں بیٹھ چکا ہے اور ان کے وزراء قلابازیاں لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے سیاست اور جمہوریت کو کبھی سمجھا تک نہیں جس کی وجہ سے آزادی مارچ سے قبل ان کے قدم ڈگمانے لگے ہیں ، جے یوآئی اور جے ٹی آئی آزادی مارچ کا مصمم ارادہ کرلی ہیں اور انشاء اللہ 27اکتوبر کو ہر صورت میں آزادی مارچ ہو کر رہے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام علماء کے تابع ایک طلباء تنظیم ہے جس میں دینی مدارس اور کالج و یونیورسٹیز کے طلباء بھی ممبر ہیں ، جس طرح دینی مدارس کے طلباء آذادی مارچ میں شرکت کریں گے اسی طرح بلوچستان کے کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے آذادی مارچ میں شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں