خضدار، کورونا کی وبا نے پنجے گاڑ لئے، وائرس کے متاثرین کی تعداد اور شرح اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ

جمعرات 4 جون 2020 21:25

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جون2020ء) خضدار میں کورونا کی وبا نے پنجے گاڑ لئے وائرس کے متاثرین کی تعداد اور شرح اموات میں تیزی کے ساتھ اضافہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں تو صورتحال انتہاء خطرناک ہوسکتی ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق خضدار میں کورونا وائرس کی تصدیق شدہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامی افسرمحکمہ ہولیس کے ضلعی آفیسر سمیت متعدد افسران,اہلکاروں اور ملازمین کے ٹیسٹ نتائج ہازیٹو آئے ہیںایک اندازے کے مطابق خضدار میں ہر دوسرا فرد کورونا وائرس سے متاثر ہے لیکن ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگ لا علم ہیں خضدار میں اگر اموات کی شرح دیکھی جائے تو پچھلے چند روز کے دوران اموات میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے گمان کیا جارہا ہے کہ یہ تمام اموات کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہورہی ہیںلوگ غیر محسوسانہ انداز میں کورونا کا شکار ہوکر موت کی منہ میں جارہے ہیں سنگین صورتحال کے پیش نظر عوام کو فوری طور پر غیر ضروری سماجی رابطوں اور ہوٹلنگ سے اجتناب کرنا ہوگااب یہ سمجھنا ہوگا کہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے قدم قدم پر آپ کو کورونا مریضوں کا سامنا کرنا پڑیگا اور یقینی طور پر کورونا وائرس آپ کے ساتھ آپ کے گھر پہنچے گا جس کے نتیجے میں آپ کے بزرگ متاثر ہوسکتے ہیں معلومات کے مطابق خضدار شہر میں بہت سے افراد کورونا وائرس کے وبائی مرض میں مبتلا ہیں اوراپنے گھروں کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا ہے خطرہ ہے کہ خضداراورگردونواح میں اب سینکڑوں افراد کورونا وائرس کے وبائی مرض سے نبردآزماہونگے خدارا اب کورونا کو سنجیدگی سے لیں اور خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیئے گھروں پر رہیں

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں