خضدار میں مچھر مار اسپرے کا آغاز کردیا گیا

اتوار 13 ستمبر 2020 20:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) خضدار میں مچھر مار اسپرے کا آغاز کردیا گیا ، فوگ اسپرے کے لئے خصوصی گاڑی خضدار لائی گئی ہے ، اگلے دو روز تک اسپرے مہم جاری رہیگا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدارڈاکٹر سومار خان بلوچ نے کہاہے کہ خضدار میں فوگ اسپرے کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ اگلے دو روز تک اسپرے مہم جاری رہیگا ۔ انہوںنے کہاکہ اس کے لئے اسپیشل گاڑی خضدار لائی گئی ہے ۔ محکمہ ہیلتھ ملیریا یونٹ کے ذمہ داران خضدار شہر میں مچھر مار اسپرے کریں گے ۔ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان بلوچ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی خواہش پر خضدار شہر میں فوگ اسپرے کیا جارہاہے جس کے لئے خصوصی گاڑی لائی گئی ہے اور تمام شہر میں اسپرے کرکے مہم کو کامیاب بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں