ہارڈ بلوچستان کے زیر اہتمام خضدار پریس کلب میں خواتین کے مسائل ، چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک روز ہ تقریب/اجلاس

خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے ، خواتین کے بغیر سماج نامکمل اور ادھورا ہے ،زندگی کی سنجیدہ ، معاشی و معاشرتی معاملات میں ہر صورت میں خواتین کی شمولیت لازمی امرقرار دیدیا گیا ہے ،سینئر نائب صدرمیر شفیق الرحمن ساسولی

ہفتہ 19 ستمبر 2020 00:01

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ہارڈ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روز ہ تقریب/اجلاس خواتین کے مسائل ، چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر خضدار پریس کلب میں منعقد ہوئی ۔ہارڈ کو اس تقریب میںکامن ویلتھ فائونڈیشن کا تعاون حاصل تھا ۔اس میٹنگ میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کو خصوصی دعوت دی گئی تھی ۔ میٹنگ کے مہمان خاص بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے سابق کنٹرل آف ایگزامینیشن محمد عالم جتک تھے جب کہ اعزازی مہمانوں میںالیکشن کمیشن کے مقامی آفیسرعنایت اللہ جمالی، پی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار مراد گزوزئی شامل تھے ۔

اس میٹنگ میں خواتین کے حقوق ان کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں غورو خوض ہوااور شرکاء نے اپنے تجاویز پیش کئے ۔

(جاری ہے)

آخری نشست سے مہمان خاص محمد عالم جتک ، الیکشن کمیشن آفیسر عنایت اللہ جمالی ،پی ایس ڈپٹی کمشنر خضدار مراد گزوزئی ، بی این پی خضدار کے سینئر نائب صدرمیر شفیق الرحمن ساسولی ،جے یوآئی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد صدیق مینگل ، جھالاوان عوامی پینل خضدار کے ڈپٹی آرگنائزر ظفر میروانی ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میر عبدالحمید غلامانی ،نیشنل پارٹی کے رہنماء میر اشرف علی مینگل ، محمد عالم براہوئی ، محمد اسحاق ، نسیمہ کنول ، سلطان احمد شاہوانی ، محمد وارث شاہین ، رخسانہ بی بی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کا معاشرے میں اہم کردار ہے ، خواتین کے بغیر سماج نامکمل اور ادھورا ہے ،زندگی کی سنجیدہ ، معاشی و معاشرتی معاملات میں ہر صورت میں خواتین کی شمولیت لازمی امرقرار دیدیا گیا ہے ملک کے دیگر حصوں کی بنسبت بلوچستان جھالاوان اور خضدار میں خواتین کے حقوق کے لئے مذید محنت کرنا ہوگی اور انہیں ان کے حقوق کے لئے راستہ ہموار کرنا ہوگا ، اسلام نے جس طرح خواتین کو عزت و تکریم سے نوازا ہے اس کے عین مطابق اگر ہم خواتین کو ان کے جائز حقوق دیں تو معاشرہ اپنی سیدھی راستے پر گامزن ہوسکتا ہے بلکہ مسائل کا بھی خاتمہ ہوسکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے ہماری سیاسی جماعتوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا کہ جن کی رسائی پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر ہیں وہ نہ صرف خواتین کے مسائل و مقدمہ کو وہاں اجاگر کریں بلکہ ان کے حقوق کے لئے راہ ہموار کرنے کی اپنی محنت بجا لائیں ۔ تعلیم خواتین کا بنیادی حق ہے انہیں تعلیم دیکر معاشرے میں برابر کا مقام دلا سکتے ہیں اور انہیں اچھی سوچ سے ہمکنار کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہارڈ جو کہ کامن ویلتھ فائونڈیشن کے تعاون سے خضدار جیسے ضلع میں خواتین کی سوچ میں نکھا ر اور ان کے معاشرے میں تجربات میں اضافہ کررہی ہے ان کا یہ کردار قابل ستائش عمل ہے اوراس پر ہم انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں