خضدار، مزدور کا ہرشعبہ میں کلیدی کردار ہوتاہے، میریونس عزیز

پیر 21 ستمبر 2020 18:15

خضدار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) جے یوآئی کے مرکزی راہنما اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میریونس عزیز زہری نے کہاکہ مزدور کا ہرشعبہ میں کلیدی کردار ہوتاہے ان کے بغیر کسی بھی شعبہ کا چلنا ممکن نہیں ہوتا۔ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہیں انکا حق ملنا ضروری ہے اس حوالے سے جتنا ہوسکا تو میں کردار ادا کرونگا، تمام ٹریڈ یونینز کیلیے میری خدمات ہمہ وقت دستیاب ہونگے اگر ضرورت پڑی تو ان کے حقوق کے لیئے اسمبلی فلور پر بھی آواز بلندکرونگا۔

ان خیالات کا اظہار وہ تقریب حلف برداری نو منتخب کابینہ PHE ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن خضدار زون کے منعقد پروگرام سے کیا۔ تقریب حلف بردری میں نومنتخب صدر PHE ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن خضدار زون ملک سعیداحمد زہری، مزدور اتحاد کے رہنما صابرحسین قلندرانی، صوبائی صدر PHE ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمداقبال بادینی، ایکسیئن پی ایچ ای یارمحمد بزنجو، صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمیداللہ مینگل، ضلعی سینئر نائب صدر بی این پی خضدار شفیق الرحمٰن ساسولی، سٹی صدر بی این پی حاجی محمداقبال بلوچ، ایس ڈی او پی ایچ ای خضدار ظفر اقبال زہری انجینیئر پی ایچ ای مقبول بلوچ انجینیئر پی ایچ ای وقار بلوچ پی ایچ ای یونٹ سیکرٹری عبدالغفار زنگی جو ، سٹی جنرل سیکرٹری بی این پی ڈاکٹرمحمدبخش مینگل، بی این پی رہنما آغا سمیع اللہ شاہ، چیف آف شیخ سردار مراد خان شیخ، لیبر انسپیکٹر میرمنیراحمد مینگل، میردین محمد شیخ، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر محمداسماعیل زہری، عبدالمالک، عبداللہ سیاہیجو مینگل، محمد اسلم زہری، رفیق بنگلزئی، مراد گزوزئی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما ناصر کمال بلوچ، دھنی بخش قمبرانی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھے جبکہ نومنتخب کابینہ سے صابر حسین قلندرانی نے حلف لئے۔

(جاری ہے)

دریں اثناتقریب سے جے یو آئی کے مرکزی راہنما ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری صوبائی صدر پی ایچ ای ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان محمداقبال بادینی، پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے سوبائی نائب صدر محمد اسماعیل زہری مزدور اتحاد قلات ڈویژن کے صدر صابر حسین قلندرانی جنرل سیکرٹری مزدور اتحاد عبداللہ ساسولی ٹیچر ایسوسی ایشن کے راہنما ناصر کمال بلوچ عبدالحمید کھیازئی مینراحمد مینگل، نقیب اللہ وفا ایکسیئن پی ایچ ای خضدار یار جان بلوچ نومنتخب صدر پی ایچ ای ایمپلائز یونین خضدار ملک سعید احمد زہری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں