لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ

بدھ 27 جنوری 2021 00:03

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے امن و امان کی مزید بہتری اور دیر پا حل کے لیے ترجیحات میں وقت اور حالات کے مطابق تبدیلی لایی جا سکتی ہے قانون کی بالا دستی میں تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے یکجا ہوکر کام کررہے ہیں اس سلسلے میں کسی کو خلل ڈالنے کی قطعا اجازت نہیں دی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سہیل الرحمان کانفرنس ہال میں امن و امان کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی خضدار محمد طارق خلجی ایف سی قلات اسکاوٹس کے میجر غلام حیدر اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ،اسسٹنٹ کمشنر نال منیر احمد سومرو قانوں نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور نمایندوں سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر خضدار نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ اس وقت ضلع بھر میں مقامی انتظامیہ پولیس اور دیگر فورسز کے ساتھ مل کر پاییدار امن کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرر ہے ہیں کچھ علاقوں میں مزید ا قدامات کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر مقامی افراد کی نقل و حمل پر کڑی نگرانی ہونی چاییے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ترقی کے لیے ماحول کو ساز گاربنانا ناگزیر ہوتا ہے اللہ کا احسان ہے کہ اس وقت ضلع خضدار امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع ہے یہاں کے لوگ بھی پرامن اور امن پسند ہیں انتظامیہ ایسے طبقات کی حوصلہ افزایی کرے گی جو حکومت کے لیے نیک نامی کا باعث ہیں۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے لیویز اور پولیس کے افسران اور ماتحت عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کسی بھی قسم کے مشکوک یا جرایم پیشہ عناصر پر کڑی نذر رکھیں تاکہ خضدار کا پر امن ماحول میں مزید بہتری لایی جاسکے ایس ایس پی خضدار طارق خلجی نے بھی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ یہاں امن و امان کے حوالے سے جن ترجیحات کا ذکر کیا گیا ہے اطمینان بخش ہیں انہوں نے کہاکہ لیویز اور پولیس دو الگ الگ فورسز ضرور ہیں لیکن یہاں دونوں فورسز مل جل کر کام کررہے ہیں جس سے عوام میں تحفظ کا احساس مضبوط سے مضبوط تر ہوتاجارہاہے۔ امیدہے کہ ضلع خضدار ترقی کے ثمرات سے مستفیدہوکرامن کا گہوارہ بن جائیگا

متعلقہ عنوان :

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں