خضدار میں قیامِ امن کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ

بدھ 21 اپریل 2021 17:25

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ نے کہاہے کہ خضدار میں قیامِ امن کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی عوام کے جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبہایا جارہاہے۔خضدار میں قومی شاہراہ کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور ایسا پرسکون ماحول اورفضاء قائم کیا گیاہے کہ مسافر بلا خو ف و خطر اپنے منزل مقصود تک سفر و تجارت کریں پورے ضلع کو امن وامان کے لحاظ سے مثالی علاقہ بنانے کے لئے کافی محنت اور جدوجہد کی جارہی ہے اور ان کوششوں کے امن وامان کی صورت میں مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ خضدار وسیع و عریض رقبے اور دور افتادہ علاقوں پر مشتمل ہے اس ضلع کے اکثریتی علاقے بی ایریاز پر مشتمل ہیںجب کہ کئی قومی شاہراہیں بھی ضلع خضدارکو دوسر بڑے شہر اور صوبوں سے منسلک کرتی ہیں جہاں لیویز فورس کے جوان امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اپنے پیشہ ورانہ تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور جوانمردی کے ساتھ اپنی خدمات نبہارہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ضلع خضدار ایک بہت بڑاعلاقہ ہے پور ے ضلع کو کورکرنا چیلنج ہے تاہم اس چیلنج کو قبول کرکے لیویز فورس امن ومان کی بہتری کے لئے تمام تر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے کم وسائل میں اگر محنت اور ایمانداری سے کام کیا جائے تو بڑے مسائل حل ہوسکتے ہیں شہریوں کے تعاون سے چور یوں اور رہزنیوں کے و رداتوں پر قابو پایاجارہاہے اس مقصد کے لیے لیویز کے اہلکاروں کو ہمیشہ فعال اور چاک و چوبند رہنے کا کہا گیا ہے ۔

خضدار میں اس وقت امن کافی بہتر اور عوام پُرسکون انداز میں اپنا کاروبار اور روزگار کررہے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر خضدار ولی محمد بڑیچ کا کہنا تھاکہ امن وامان کے ساتھ ساتھ عوام کے دیگر بھی بہت سارے مسائل ہیں ان مسائل کو کم کرنے کے لئے ہم بتدریج کام کررہے ہیںا ور دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کوشش ہمارے ہاتھ میں ہے نتیجہ دینے والااللہ تعالیٰ کی زات ہے ہم اپنی کوششوں اور محنت میں کوئی بھی کمی نہیں لائیں گے جس حد تک عوام کے فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوا وہ کریں گے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کریں گے ۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں