اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر کرائم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر خضدار

منگل 19 مارچ 2024 22:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا جس میں شہر کے امن وامان کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز‘آ رمی پولیس لیویز سمیت انٹیلی جنس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کو درپیش ممکنہ خطرات،لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال،رمضان المبارک میں سکیورٹی کے انتظامات ضلع کے ماحول کو پر امن رکھنے کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا پولیس ،لیویز ،کے ساتھ ساتھ ایف سی کو بھی کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے تعینات کی جائیگی۔امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی جائیگی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سٹی ایریا سمیت میں تمام ناکوں چیک پوسٹوں پر سنیپ چیکنگ کو مزید سخت کیا جائیگا اور اہم مقامات پر اچانک ناکہ لگا کر مشتبہ گاڑیوں اور افراد کو چیک کیا جائیگاڈپٹی کمشنر خضدار نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر کرائم اور شر پسند عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں