75واں جشن آزادی 14 اگست فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل

نواب نوروز فٹبال کلب زہری نے اپنے نام کرلیاٹورنامنٹ کا فائنل میچ نواب نوروز فٹبال کلب زہری بمقابلہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ خضدارکے درمیان میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیدیم میں کھیلا گیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابررہے پینلٹی ککس کے ذریعے نواب نوروز فٹبال کلب زہری نے ایک گول کی برتری سے فائنل میچ جیت لیا

پیر 16 اگست 2021 23:57

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2021ء) 75واں جشن آزادی 14 اگست فٹبال ٹورنامنٹ 2021 کا ٹائٹل نواب نوروز فٹبال کلب زہری نے اپنے نام کرلیاٹورنامنٹ کا فائنل میچ نواب نوروز فٹبال کلب زہری بمقابلہ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ خضدارکے درمیان میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیدیم میں کھیلا گیا مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابررہے پینلٹی ککس کے ذریعے نواب نوروز فٹبال کلب زہری نے ایک گول کی برتری سے فائنل میچ جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خاص کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی تھے اعزازی مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ اسسٹنٹ کمشنر جمیل احمد بلوچ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نظر محمد زہری ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خضدار محمد ہاشم زہری تھے جنہوں نے کھلاریوں میں انعامات اور مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کئے اس موقع پر علاقے کے دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سینیئرفٹبالرز اور سینکڑوں کی تعداد میں شائقین موجود تھے کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر ان کے لئے ہر ضلع میں اسپورٹس کمپلیکس بنارہی ہے ضلع خضدار میں 24کروڑ روپے کی خطیر رقم سے عالمی معیار کے جدید اسپورٹس کمپلیکس پر عنقریب کام کا آغاز کیا جائے گا جس میں فٹ بال کرکٹ ہاکی والی بال ٹیکوانڈو سمیت 24کھیلوں کی سہولیات دی جائیگی جدید اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا مقصدضلع کی سطح پر نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع جبکہ خواتین و بچوں اورعام لوگوں کو صحت مندانہ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے کمشنر قلات دویژن نے کہا کہ قلات ڈویژن کے صدر مقام خضدار میں 64ایکڑ زمین پر بین الاقوامی معیار کا اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے اور ان کا معیار اتنا بلند رکھا جائے گا کہ ان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلے بھی منعقد کئے جاسکیں تقریب سے ڈپٹی کمشنر خضدار بشیر احمد بڑیچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرکے ہی ان کی صلاحیتوں میں نکھار پید ا کیا جاسکتا ہے ضلعی انتظامیہ بہت جلد میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم میں آل پاکستان فٹبال ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا جائے گا چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نظر زہری نے کہا کہ کمشنر قلات ڈویژن و ڈپٹی کمشنر خضدار کی خصوصی ہدایات پرانتہائی مختصر مدت میں میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم خضدار کی تزئین و آرائش کرکے کھیلوں کے لئے فعال بنایا گیا جو کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاتھا اب فٹبال کے کھلاڑیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیکہ میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم کو آباد بنائیں اس موقع پر میر غوث بخش بزنجو فٹبال اسٹیڈیم خضدار فٹبال شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

خضدار میں شائع ہونے والی مزید خبریں