افغان حکومت نے بھی بغیر دستاویزات کے پاکستانی شہریوں کا افغانستا ن میں داخل بند کردیا

افغانستان کے امیگریشن کمپاؤنڈ سے بغیرویزہ کے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو واپس بھجوادیا گیا

منگل 30 جنوری 2018 16:10

افغان حکومت نے بھی بغیر دستاویزات کے پاکستانی شہریوں کا افغانستا ن میں داخل بند کردیا
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جنوری2018ء)فغان حکومت نے بھی بغیر دستاویزات کے پاکستانی شہریوں کا افغانستا ن میں داخل بند کردیاگیا افغانستان کے امیگریشن کمپاؤنڈ سے بغیرویزہ کے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو واپس بھجوادیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان حکومت نے بغیر ویزے پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے پاکستانی شہریوں پر پابندی لگادی ہے جس کے بعد بغیرویزہ کے کوئی پاکستانی شہری افغانستان داخل نہیں ہو گاپیرکے روز پاکستان سے افغانستان میں داخل ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کو افغان امیگریشن آفس سے واپس کرکے افغانستان بدر کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ افغان حکام نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان میں افغان شہریوں کیلئے دخول و خروج کے ضوابط رکھنے کے بعد افغانستان نے بھی پاکستانی شہریوں کیلئے امیگریشن قوانین سخت کردیئے ہیں اس حوالے سے پاکستان کے قبائلی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سرحد پار کاروبار کے سلسلہ میں روزانہ آتے جاتے ہیں اور ان کیلئے تاحال سرحد پر آمدورفت کے عمل میں نرمی تھی لیکن اب مذکورہ اعلان سے صورتحال خراب ہوگئی ہے ان کیلئے ویزہ کا حصول مشکل ترین عمل ہے کیونکہ ویزہ پشاور میں افغانستان کے قونصلیٹ سے لگانا پڑتا ہے اور بظاہر افغان پالیسی میں قبائلیوں کیلئے ویزہ کااجراء شامل نہیں لہذاء ممکن ہے کہ قبائلیوں کو افغان قونصل خانہ ویزہ جاری نہ کرے ایسی صورتحال میں ان کاروباری حضرات کیلئے سخت مشکلات درپیش ہوسکتی ہیں اس حوالے سے طورخم سرحد پر ذمہ دار آفیسر نائب پاسپورٹ تحصیلدار تحسین اللہ سے رابطہ کرنے کی باربار کوشش کی گئی تاہم انہوں نے موبائل فون نہیں سنا واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی غیرملکی شہریوں کیلئے طورخم کے راستے پاکستان میں داخلہ کیلئے سخت شرائط رائج کرچکا ہے۔

خیبر ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں