ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2019 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا ، 372 امیدواروں کامیاب قرار پائے

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:46

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2019ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2019 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا جن کے مطابق 372 امیدواروں کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شام ایف پی ایس سی کے جاری نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے تحریری امتحان میں ملک بھر سے مجموعی طور پر 23403 امیدواروں نے داخلہ کیا تھا جن میں 14521 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی۔ نتائج کے مطابق صرف 372 امیدوار کامیاب قرار پائے جو امتحان میں شریک امیدواروں کا 56۔2 فیصد بنتا ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں