ْکوہاٹ ،درہ آدم خیل میں مخالفین کے مابین فائرنگ تبادلہ ،تین افراد جاں بحق ،کمسن بچہ زخمی

ہفتہ 11 مئی 2024 20:15

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں مخالفین کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں تین افراد جاں بحق اور ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق درہ آدم خیل کے نواحی علاقہ بازی خیل میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زدمیں آکر ایک چھ سالہ کمسن بچہ افنان بھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جاں بحق افرادکی لاشوں اور زخمی بچہ کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں جا ن بحق افراد کی شناخت بلال ولد نصیر خان‘ شاہ محمود ولد غازی خان اور عرفان ولد تاج محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فائرنگ سے ایک چھ سال بچہ افنان بھی زخمی ہوگیا۔فوری طورپر فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی ذرائع کے مطابق دو فریقین سیف الرحمن اورشاہ جی کے مابین شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔مقامی پولیس نے تہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں