کوہاٹ ‘ محکمہ تعلیم کی 6 خواتین سمیت تدریسی عملہ کے 21ایسوسی ایٹ ‘ اسسٹنٹ پروفیسروں اور لیکچراروں کو محکمہ تعلیم میں واپس تعینات کرنے کانوٹیفیکیشن جاری

منگل 10 اگست 2021 14:30

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2021ء) محکمہ ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کی ہدایات پر فی الفور عملدرآمدکرتے ہوئے مرکزی وصوبائی انتظامی محکموں میں ڈیپوٹیشن پر بھیجے گئے محکمہ تعلیم کی 6 خواتین سمیت تدریسی عملہ کے 21ایسوسی ایٹ ‘ اسسٹنٹ پروفیسروں اور لیکچراروں کو محکمہ تعلیم میں واپس تعینات کرنے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ڈیپوٹیشن ختم کرکے واپس طلب کرنے والوں میں گریڈ19 کے 4ایسوسی ایٹ پروفیسرز‘ گریڈ18 کے 9اسسٹنٹ پروفیسرز اور گریڈ17 کے 8 لیکچررزشامل ہیں۔ گزشتہ روز محکمہ ہائیرایجوکیشن خیبرپختونخوا نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے س میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں فوری طورپر کارائی کرتے ہوئے محکمہ ہایئر ایجوکیشن کے ٹیکنیکل و ٹیچنگ سٹاف کادیگر مرکزی و صوبائی انتظامی محکموں میں ڈیپوٹیشن ختم کرکے اٴْنہیں اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ آف ہایئر ایجوکیشن اور ڈائریکٹر جنرل آف کامرس ایجوکیشن میں واپس کیا گیا ہے جہاں سے اٴْن کی مزید تقرری و تعیناتی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC ) اسلام آباد میں ڈیپوٹشن پر تعینات گریڈ19 کے عثمان علی ایسوسی ایٹ پروفیسراکنامکس‘ غلام علی ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس‘ شمس الحق ایسوسی ایٹ پروفیسر اکنامکس اور سیکرٹری رائٹ ٹو سروس کمیشن سے محمدروزایسو سی ایٹ پروفیسرانگلش کو واپس طلب کیا گیا ہے ۔ اسی طرح (NAVTTC ) اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات گریڈ18 کے اسفند یار اسسٹنٹ پروفیسراکنامکس‘ پرواونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر اسحاق احمد خان اسسٹنٹ پروفیسر ہسٹری‘ خیبرپختونخوا ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر محمد شعیب اسسٹنٹ پروفیسر اٴْردو‘ محکمہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں ڈپٹی ڈائرکٹر کی پوسٹ پر گلزار حسین اسسٹنٹ پروفیسرانگلش‘ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفیئئر خیبرپختونخوا سے ارشدحسین اسسٹنٹ پروفیسرفزیکل ایجوکیشن‘ ڈائریکٹر جنرل آف سپورٹس میں ریجنل سپورٹس آفیسر کے عہدے پر تعینات مصورخان اسسٹنٹ پروفیسرفزیکل ایجوکیشن‘ انڈسٹریزکامرس اینڈ ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر مس ارم سلطانہ اسسٹنٹ پروفیسر انگلش‘ ٹوررزم ڈیپارٹمنٹ سے مس نادیہ خان اسسٹنٹ پروفیسر ہوم اکنامکس اور پی اینڈڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن کی پوسٹ پر مس گل رٴْخ وزیر اسسٹنٹ پروفیسر جغرافیہ کو واپس کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ڈیوپٹیشن پرتعینات گریڈ17 کے 8 لیکچرار بھی واپس کئے گئے ہیں جن میںعرفان اللہ خان‘ شاہد گل‘ احمدعلی‘ محمدساجد‘ سنیل اختر‘ مس انعم نعیم‘ مس شازیہ خان اورمس فرحت ناز کو بالترتیب محکمہ ہائے معدنیات‘ پی اینڈ ڈی‘ نیشنل کاؤنٹرٹیررزم اتھارٹی اسلام آباد‘ سپورٹس اینڈ ٹوررزم‘ پاکستان بیت المال خیبر پختو نخوا‘ ایجوکیشن‘ کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد اور حکومت سندھ کے سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے واپس کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے محکمہ تعلیم کے ٹیچنگ عملہ کے دیگرانتظامی محکموں میں ڈیپوٹیشن پربھیجے جانے پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے تمام تدریسی عملہ کو فوری طورپر واپس بلانے کی ہدایت کردی تھی۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں