کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احاطہ میں ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں ،اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی

ہفتہ 1 اپریل 2023 19:46

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے احاطہ کے اندر ہرقسم کی سیاسی سرگرمیوں اور اجتماعات پر فی الفور پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

گزشہ روزوائس چانسلر کی منظوری سے جامعہ کے رجسٹرارکے دستخط سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا جوکہ کوہاٹ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں کی تحریری ہدایت پر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مین کیمپس کوہاٹ اور سب کیمپس ہنگو کے احاطہ کے اندر ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں اور سیاسی اجتماعات پر فوری طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فوری طورپر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ چانسلر/گورنرخیبرپختونخوا نے صرف کوہاٹ یونیورسٹی میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے یا صوبہ کی دیگر جامعات میں بھی اس قسم کی پابندی کا اطلاق ہوگا۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں