پارہ چنار میں دوہرے قتل کی واردات ،دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے

پیر 13 نومبر 2023 21:45

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2023ء) قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پارہ چنار شہر میں دوہرے قتل کی واردات میں دو سگے بھائی زندگی کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات شہری علاقہ میں سپورٹس کمپلیکس کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جبار حسین اور ابرار حسین پسران محمد اصغر سکنہ میرباخیل موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دہرے قتل کی واردات کے بعد مقامی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی اور جاں بحق بھائیوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردیں۔ فوری طورپر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں