جنوبی وزیرستان ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک اہلکار زخمی

جوابی کارروائی میں تین شدت پسند مارے گئے ، پانچ زخمی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:50

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء)جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ میں ایک اہلکار زخمی جبکہفورسز کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کیتحصیل تیارزہ میں گاڑیوں میں سوار سیکورٹی فورسز معمول کے مطابق نقل و حرکت کر رہے تھے کہ اس دوارن فورسز کی گاڑی سڑک کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا نشانہ بن گئے جس کے نتیجے میں ایک سپاہی زخمی ہوگیا ،سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے میں آپریشن شروع کی۔ جوابی کارروائی کے دوران تین شدت پسندوں کو ہلاک جبکہ پانچ کو زخمی کر دیا ۔

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں