کوہاٹ میں خشک سالی اورمحکمہ جنگلات کی نااہلی

بلین ٹری پراجیکٹ کامنصوبہ ناکامی کی طرف گامزن ،پہاڑوںاورسڑک کنارے ،سیروتفریح مقامات پرپودے خشک ہونے لگے

جمعرات 1 نومبر 2018 17:10

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) کوہاٹ میں خشک سالی اورمحکمہ جنگلات کی نااہلی ،صوبائی حکومت کی شروع کردہ بلین ٹری پراجیکٹ کامنصوبہ ناکامی کی طرف گامزن ،پہاڑوںاورسڑک کے کناروں اوردیگرسیروتفریح مقامات پرپودے سوکھ گئے ہیں گذشتہ چھ ماہ سے بارش نہ ہونے سے بلین ٹری منصوبہ خطرے میں پڑ گیاہے کروڑوں روپے کے پودے سکڑنے لگے جبکہ متعلقہ حکام کی خاموشی معنی خیز ہے اس سلسلے میں معلوم ہواہے کہ محکمہ جنگلات نے بلین ٹری پراجیکٹ کے تعاون سے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں ،سڑک کے کناروں اورسرسبزمقامات پرسونامی بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت لاکھوں پودے لگائے گئے تھے جس پرکروڑوں کاخرچہ آیاتھااوراب کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرسبزپودے صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث سونامی بلین ٹری کامنصوبہ ختم ہوکررہ گیا ہے اورساتھ ہی محکمہ جنگلات کے آفسران کی نااہلی کی وجہ سے خشک سالی کے ساتھ ساتھ انکی نااہلی نے بھی پراجیکٹ کی ناکامی میں اہم کردار ادا کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں