صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد ایٹا نے میڈیکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ ایک بار پھر ملتوی کردیا ،اب 30 ستمبرکو منعقد ہوگا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:04

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد ایٹا نے میڈیکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ ایک بار پھر ملتوی کردیا اور اب 23 ستمبر کی بجائے 30 ستمبر2018 کو منعقد ہوگا۔ایٹا کے مطابق صوبائی حکومت نے اتوار23 ستمبر سے چار روز کے دوران صوبہ بھر میں متوقع بارشوں کی وجہ سے میڈیکل کالجوں میں انٹری ٹیسٹ ری شیڈول کردیا ہے اور اب یہ ٹیسٹ 23 کی بجائے 30 ستمبرکو مقررہ سات مراکز میںمنعقد ہوگا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ تقریباً تین ماہ قبل پہلی مرتبہ جولائی میں ہونے والا ٹیسٹ بھی عین وقت پر بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ دوسری مرتبہ ماہ اگست میں منعقدہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونے پر صوبائی وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ اور اس کے نتائج منسوخ کرکے انکوائری کرانے کا حکم دیا تھا جس کے نتیجے میںپولیس نے پرچہ لیک کرنے کے الزام میںایٹا کے دو کلاس فور ملازمین ڈرائیور اور چوکیدار کو حراست میں لے کر پرچہ لیک کرنے کے عوض مبینہ طورپر لی گئی 41 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی تھی جس کے بعدحکومت کی منظوری پر ایٹا نے تیسری مرتبہ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلان کرکے 23 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن ایک بارپھرمتوقع بارشوں کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ ملتوی کرکے 30 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

ادھرٹیسٹ میں شامل طلبہ وطالبات نے باربارٹیسٹ ملتوی کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایٹا تاریخ پہ تاریخ بدل رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں