ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے دورافتادہ علاقے پرشئی میں پٹوارخانہ کھول دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 22:53

کوہاٹ۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے یونین کونسل خوشحال گڑھ کے دورافتادہ علاقے پرشئی میں پٹوارخانہ کھول دیا اور اس کے لئے 30 لاکھ روپے کی لاگت سے نئی عمارت بھی قائم کردی جس کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے ایک پُر وقار تقریب میں باقاعدہ افتتاح کیا۔ نائب تحصیلدار گمبٹ ، مقامی منتخب نمائندے،عمائدین علاقہ ،فیلڈ قانونگو، پٹواری حلقہ اورنمبردارز اس موقع پرموجودتھے۔

صاحبزادہ سمیع اللہ نے علاقے کے عوام کو پٹوارخانے کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ا س پٹوار خانے کے قیام سے پر شئی کے لوگوں کے ریونیو معاملات مقامی طور پرحل ہو ںگے اور انہیں اس کے لئے باربار گمبٹ نہیں جانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پٹوارخانے کے قیام میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ذاتی کوششوں کو سراہا ۔ان کا کہناتھاکہ یہا ں پر پٹوارخانے کاقیام مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے ممکن ہوا ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹواری حلقہ کو پٹوارخانے میں حاضررہنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مقامی لوگوں کی جانب سے انتظامیہ کو کوئی شکایت موصول ہوئی تو کسی بھی سخت اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں