کوہاٹ پولیس کے چار انسپکٹروں کو ترقی کے رینک لگا دئیے گئے

پیر 17 دسمبر 2018 22:12

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) کوہاٹ پولیس کے چار انسپکٹروں کو ترقی کے رینک لگا دئیے گئے ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود اور ایس پی انوسٹی گیشن جہان زیب خان نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران چاروں انسپکٹروں کو رینک لگائے۔پولیس ذرائع کے مطابق حالیہ ایام میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین خان محسود کی طرف سے صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس کی سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانیوالوں میں ضلع کوہاٹ کے چار انسپکٹرز کریمان علی،امیر سلطان،جاوید حسین اور انسپکٹر محمد اقبال بھی شامل ہیں جنہیں ڈی پی او آفس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران ترقی کے رینک لگادئیے گئے ہیں۔

تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن(ر)واحد محمود اور ایس پی انوسٹی گیشن جہان زیب خان نے ترقی پانیوالے انسپکٹروں کو ترقی کے رینک لگائے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانے والے پولیس افسران سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو عوام کی خدمت اور محکمہ پولیس کے وقار کوبلند کرنے کیلئے بروئے کار لائیں ۔

کرپشن و تشدداور اختیارات کے ناجائز استعمال سے گریز کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں قانون وانصاف کی بالادستی کیلئے صرف کریں۔انہوں نے پولیس افسران کونئی ذمہ داریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے دبائو کو خاطر میں لائے بغیر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائیں اورعوام کے اندر پولیس فورس کی امیج کو مزید بہتربنانے کیلئے اپنابھر پور پیشہ ورانہ کردارادا کریں ۔

ڈی پی او نے ترقی پانیوالے پولیس افسران کو مزید تاکید کی کہ وہ اپنے طرز عمل سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں اوراپنے منصب کی روسے انتظامی و تفتیشی شعبوںمیں اپنی کاکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پولیس فورس کی بنیاد قیام امن،انسداد جرائم اور عوامی خدمت کے اصولوں پر قائم ہے لہذا پولیس افسران اسلامی تعلیمات کے عین مطابق اپنی متعین کردہ ذمہ داریوںسے نبرد آزما ہوکر جملہ اصولوں کی پابندی یقینی بنائیںتاکہ معاشرے میں امن وآشتی کی فضاء قائم رہے۔ واضح رہے کہ ترقی پانیوالے انسپکٹر ز کوہاٹ پولیس کے انتظامی اور تفتیشی شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں