پولیو قومی کاز ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں‘ڈپٹی کمشنر کوہاٹ

جمعرات 27 دسمبر 2018 15:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ نے محکمہ صحت کے مقامی حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے تربیتی پروگرام سے بلاعذرغیرحاضر رہنے اور عدم دلچسپی لینے والوں کو فوری طورپر معطل کرکے اٴْن کے خلاف انکوائری کریں اور ملازمت سے برطرفی سمیت سخت ترین کاروائی کریں۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے یہ ہدایات جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ضلعی انسدادپولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو قومی کاز ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کی کوئی گنجائش نہیں لہذا اس قومی مہم کو کامیاب بنانا ہم سب بالخصوص والدین کی ذمہ داری ہے۔

اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نوازنوید کے علاوہ دیگر انتظامی افسروں‘ پولیس‘ صحت‘ تعلیم اوردیگر محکموں کے متعلقہ حکام اور افسر موجودتھے۔ اجلاس میں21 جنوری2019 سے شروع ہونیوالی پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ مہم کی کامیابیوں کے بارے میں بتایاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ اٴْنہوں نے پولیوٹیموں کو بھی ہدایت کی کہ پانچ سال تک کے ہر بچے تک رسائی یقینی بناکر پولیو کے دو قطرے ضرورپلائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں