سب انجینئرزکو حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ملک امداد بنگش

جمعہ 24 جنوری 2020 00:14

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) سب انجینئر ایسوسی ایشن کوہاٹ ڈویژنل صدر ملک امداد بنگش کا سب انجینئر سے اظہار یک جہتی کے لئے TMAتحصیل گمبٹ کا دورہ،اس موقع پر سب انجینئرسبحان الدین اور دیگر کے ساتھ ملاقات،اس موقع پر سب انجینئر ایسوسی ایشن کوہاٹ ڈویژنل صدر ملک امداد بنگش نے کہا کہ سب انجینئرزکو حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سروس سٹرکچر،اپگریڈیشن اور ٹیکنیکل الاونس لے کر ہی دم لیں گیانھوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق کے لئے دھرنا دینا ان کا حق ہے اور پشاورجلسے میں اسلام آباد دھرنے کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا انھوں نے کہا کہ وہ ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے مطالبات تسلیم ہونے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہے گی-

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں