کوہاٹ ،انڈس ہائی وے پر نو تعمیر شدہ سی این جی پمپ میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی ،دو افراد جھلس گئے

منگل 26 مئی 2020 20:10

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) کوہاٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر واقع نو تعمیر شدہ سی این جی پمپ میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث دو افراد جھلس گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹرز کی ٹیم مشینری اور ایمبولینسز کے ہمراہ جائے وقوعہ پر بر وقت پہنچ گئی اور مسلسل دو گھنٹے فائر فائٹنگ کرنے کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ کی وجہ سے دو افراد جھلس گئے جس میں 35 سالہ نصیر نامی شخص تشویشناک حالت میں ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ آفیسر نوید اور ان ڈیوٹی افیسر ذاکر اللہ خود کر رہے تھے۔ بعض اطلاعات کے مطابق نو تعمیر شدہسی این جی پمپ کا گزشتہ روز ہی افتتاح ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں