کوہاٹ پولیس نے مسافر کوچ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

جمعہ 5 اگست 2022 17:36

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) کوہاٹ پولیس نے قبائلی ضلع کرم سے مسافر کوچ کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ ہنگو روڈ پر پولیس سٹیشن کینٹ کی حدودمیں واقع پولیس چیک پوسٹ کاغذئی کی پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک خالی مسافر کوچ نمبر (TAA092 اسلام آباد) کو روک کر تلاشی لی جس کے خفیہ خانوں سے 30 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ قبائلی ضلع کرم سے آرہی تھی جس میں ملزم مبینہ طور پرچرس سمگل کرکے کوہاٹ اور دیگر اضلاع کو منتقل کرنے کی کوشش کوشش کررہا تھا کہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس کے مطابق پکڑی گئی چرس کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ زیر حراست ملزم شفیق ولد ظریف سکنہ بوشہرہ قبائلی ضلع کرم کا رہائشی بتایاجاتا ہے جس کے خلاف پولیس سٹیشن کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کوہاٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں