جشن آزادی سپورٹ فیسٹیول اختتام پزیر

اتوار 18 اگست 2019 19:55

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2019ء) جشن آزادی سپورٹ فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا ہے فائنل میچ میں ضلعی آفیسران، فٹ بال شائقین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے تفصیلات کے مطابق ایف سی میوند رائفلز اور محکمہ سپورٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں کامیابی کے ساتھ جاری رہنے والے جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول کے فٹ بال فائنل میچ ویرا فٹ بال کلب اور سپر مری فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا فٹ بال فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل ہمایوں اسلم،قبائلی رہنما میر اسماعیل مری تھے دیگر مہمانوں میں ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ،ونگ کمانڈر کرنل محمد حماد،سپورٹس آفیسر جمعہ خان مری،سابق وائس چئیرمین مونسپل کمیٹی عمر فاروق زرکون،رسالدار میجر شیر محمد مری،سمیت قبائلی رہنماوں ضلعی آفیسران شائقین فٹبال اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ویرا فٹ بال کلب نے سپر مری کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے ہرادیا فائنل میچ کے آخر میں مہمانوں نے کھلاڑیوں میں نقد رقم اور شیلڈ تقسیم کئے ہیںجشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع بھر کے سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا جشن آزادی کی مناسبت سے ایف سی میوند رائفلز اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام 3 اگست سے شروع ہونے والے سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے فائنل میچز ایف سی گراونڈ میں پایہ تکمیل کو پہنچے اس فیسٹیول میں کرکٹ،فٹبال،والی بال میرتھن ریس سمیت دیگر علاقائی گیم منعقد کئے گئے اس موقع کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فیسٹیول میں حصہ لے کر بہت خوشی ہوئی ہے اس فیسٹیول کے انعقاد اور مینجمنٹ پر آرگنائزر کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ضلع میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لایا۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں