کوہلو، ڈیرہ بگٹی کے علاقے سور میں گھر پر حملہ ،

ایک خاتون ہلاک ،باپ بیٹا زخمی

پیر 24 دسمبر 2018 16:43

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2018ء) گزشتہ شب نامعلوم افراد نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سور میں ایک غریب خاندان کے گھر پر راکٹ سے حملہ اور بعدازاںفائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

حملے میں ایک خاتون(س) جاں بحق ، جبکہ حملے میں باپ دلی بگٹی اور بیٹاکریم خان شدید زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو ڈیرہ بگٹی میں طبعی امداد دینے کے بعد رحیم یار خان روانہ کردیاگیا ہے حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں