کوہلو ،یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام،شہری مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور

منگل 12 جنوری 2021 17:23

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) کوہلو میں مہنگائی کے چڑیا کی اونچی اڑان برقرار ہے ضلعی انتظامیہ زبانی دعوں اور فوٹوسیشن سے آگے کچھ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں شہر میں اشیاء خوردنی کی مہنگائی اپنی جگہ مسلسل برقرار ہے مگر ضلع میں عوام کو سستے داموں ریلیف کی فراہمی کیلئے قائم کئے گئیں یوٹیلیٹی سٹورز بھی شہریوں کو اشیاء خوردنوش کی فراہمی میں ناکام ہیں ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز میں بھی اشیاء خوردنی پہلے تو موجود ہی نہیں ہیں اگر کہی کچھ اشیاء موجود بھی ہیں تو نرخ اور معیار مناسب نہیں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ہیں کہ ان کی طرف سے ضلع میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتاہے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں عام مارکیٹ کے حساب سے فراہم کی جارہی ہیں شہریوں کے مطابق ان کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز اور عام دوکان ایک ہی حساب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر نرخ نامہ میں کوئی خاص فرق ہے اور نہ ہی چیزیں معیاری اور مکمل ہیں جس کی بنا پر انہوں نے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری ہی چھوڑ دی ہے یوٹیلیٹی سٹورز والے عوام کو ریلیف کے بجائے اپنی تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور کئی سٹورز سے یہ شکایت بھی زد عام ہے کہ وہ اشیاء کو بازار میں فروخت کردیتے ہیں جس کی بنا پر ان کے سٹورز صرف سائن بورڈ کی حد تک یوٹیلیٹی سٹورز نظر آتے ہیں شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام ہوتا تو کسی نہ کسی حد تک یہ سٹورز عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوتے مگر انتظامیہ کے متعلقہ کسی ذمہ دار آفیسر نے گزشتہ ایک سال سے ان سٹورز کا دورہ ہی نہیں کیا ہے اگر ہمارے متعلقہ آفسروں کی غیر ذمہ داری کی حد یہ ہوگی تو عوام کو کہاں سے معیاری اور ارزاں داموں پر چیزیں دستیاب ہونگے کوہلو کے عوام کی زندگی اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی نے اجیرن بنا دی ہے ہر شخص اور طبقے کا سب سے بڑا اور بنیادی مسئلہ مہنگائی ہے موجودہ حکومت اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ واقعی اگر عوام کو ریلیف اور مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو ضلع میں مہنگائی کو کنٹرول کرکے ریلیف فراہم کریں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ کی معیار اورنرخ کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں