مری قبیلے کے دوگروپوں میں زمین کے تنازعے پر حالات کشیدہ

مقامی لوگوں کی متعلقہ انتظامیہ سے زمین کا تصفیہ کرنے اور مسئلے کا نوٹس لینے کی اپیل

پیر 18 مارچ 2019 23:17

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) مری قبیلہ کی سب سے بڑی شاخ بجارانی مری اور کلوانی کے درمیان سبی کے قریب منڈاہی میں زمین کے تنازعے کے باعث دونوں گروپوں میں حالات کشیدہ ہیں مقامی ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے گزشتہ تین دن سے سیکڑوں لوگ جمع ہیں جس میں زمین کا تصفیہ ہونا تھا تاہم کلوانی مری کی جانب سے معاہدے پر عمل نہ کرنے اور زمین کے فیصلے کے انکار پر حالات کشیدہ ہوگئے ہیںمقامی لوگوں نے متعلقہ انتظامیہ سے زمین کا تصفیہ کرنے اور مسئلے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں