کوہلو گیس سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ،جاں بحق بچوں کی تعداد 8ہوگئی

منگل 17 نومبر 2020 19:34

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) کوہلو کے نواحی علاقے بوہڑی میں گزشتہ ہفتے شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے کے واقع میں زخمی ایک اور بچی خیر زادی ولد سمندر خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہے کوہلو گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق بچوں کی تعداد 8ہوگئی ہے جبکہ اس میں 32سے زائد بچے زخمی ہوگئے تھے جس میں سے 2کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

کوہلو میں شائع ہونے والی مزید خبریں