آزاد کشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی مکمل لاک ڈائو ن رہا، تمام بڑے تجارتی مراکز بند

سبزی فرووٹ،اشیاء خورد نوش کی دکانیں،میڈیکل سٹور ایس او پیز کے تحت کھلے رہے

اتوار 22 نومبر 2020 16:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) آزاد کشمیربھرکی طرح ضلع کوٹلی میں بھی مکمل لاک ڈائو ن رہا تمام بڑے تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سبزی فرووٹ،اشیاء خورد نوش کی دکانیں،میڈیکل سٹور ایس او پیز کے تحت کھلے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے عوا م اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات،محکمہ صحت اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں بلاضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں لوگوں کی حفاظت اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اس طرح کے اقدامات مفید ثابت ہو ں گے لوگوں کی حفاظت اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جارے ہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومتی ہیلتھ ایمرجنسی ایس اوپیز پر عملدرآمد انتظامیہ،پولیس،سرکاری اداروں سمیت معاشرے کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے،اگر شہریوں کی جانب سے حفاظتی ایس او پیز کا خیال نہ رکھا گیا تو کورونا بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے تمام تر اقدامات ناکام ہونگے،لوگ خود احتیاط کریں بغیرماسک اوربغیرضروری کام کے شہروں اور رش والی جگہوں پر آنے جانے سے گریز کریں،سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں،اپنے گھروں اور آس پاس کے لوگوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلہ میں حفاظتی اقدامات کی اگاہی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں