راجہ نثار احمد خان کی لائن آف کنٹرول کھوئیرٹہ سیکٹر میںبھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت

شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ جنوبی ایشیا کا پر امن ماحول خراب کرنے کی بھارتی سازش ہے،وزیر برقیات کا بیان

اتوار 22 نومبر 2020 16:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) آزاد جموں وکشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے لائن آف کنٹرول کھوئیرٹہ سیکٹر میںبھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پورے خطے کے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے، ایل او سی پر فائرنگ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپ نہیں سکتے، بھارت نے پورے خطے کے امن وسلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے وزیر برقیات راجہ نثار احمد خان نے کہا کہ بار بار لائن آف کنٹرول کے علاقوںمیں شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ جنوبی ایشیا کا پر امن ماحول خراب کرنے کی بھارتی سازش ہے، بھارتی جنگی جنون پر عالمی برادری، اقوام متحدہ کی خاموشی عالمی امن سے بے پروائی جیسی ہے انہوں نے کہا کہ دنیا تماشا دیکھنے کے بجائے بھارت کو عالمی قانون کی خلاف ورزیوں سے روکے راجہ نثار احمد خان نے ڈی ایچ کیو اورٹی ایچ کیو انتظامیہ کو ہدایت کی زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں راجہ نثار احمد خان نے پاک فوج کی جانب سے مؤثر جواب دینے کا خیر مقدم بھی کیا اوشہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں