ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے اٹھارہ جولائی کو جوش وخروش کیساتھ اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا

اتوار 18 جولائی 2021 14:15

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے اٹھارہ جولائی کو جوش وخروش کیساتھ اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ پانچ حلقوں کے ملازمین نے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مختص کردہ پولنگ اسٹیشنز پر جبکہ حلقہ سہنسہ کے ملازمین نے تحصیل کچہری میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

حلقہ راج محل سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے پولنگ سٹیشن گلہار سائنس کالج،حلقہ فتح پور تھکیالہ یونیورسٹی کوٹلی،حلقہ سٹی بلدیہ ہال،حلقہ چڑہوئی گرلز ہائی سکول نمبر دو اور حلقہ کھوئی رٹہ کے ملازمین نے کورٹ روم میں اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ملازمین صبح سویرے ہی پولنگ سٹیشن پہنچ گئے اور قطار یں بنا اپنا ذوق رائے دہی استعمال کیا۔ خواتین ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے بھی اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل نے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا اور جاری پولنگ عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع ہر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج ملازمین اپنی مرضی سے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیں اس کے بعد تمام ملازمین پر الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی لازمی ہے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں