ایمرجنسی سروسزکانفاذہماری حکومت کاتحفہ ہیں،

ایمرجنسی سروسزسے عوام کومزیدسہولیات میسرہوئی ہیں،راجہ نصیر احمد خان ڈی ایچ کیوکوٹلی کے جملہ مسائل سے آگاہ ہوں،ڈی ایچ کیوکی زمین پرقابضین کیخلاف وزیراعظم آزادکشمیراوروزیرصحت سے بات کرونگا،تعلیم کے نظام کومزیدبہتربنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،وزیر بلدیات آزاد کشمیر

منگل 18 دسمبر 2018 13:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے کہاہے کہ ایمرجنسی سروسزکانفاذہماری حکومت کاتحفہ ہیںایمرجنسی سروسزسے عوام کومزیدسہولیات میسرہوئی ہیںپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب تمام عہدیداران کومبارکبادپیش کرتاہوںاورامیدکرتاہوںکہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دیںگے باہرکے ممالک کی نسبت ہمارے ڈاکٹربہت ذہین،لائق اورفرض شناس ہیںیہ زیادہ کام کرتے ہیںڈی ایچ کیوکی زمین پرقابضین کے خلاف وزیراعظم آزادکشمیراوروزیرصحت سے بات کرونگاڈی ایچ کیوکوٹلی کے جملہ مسائل سے آگاہ ہوںمیںجانتاہوںکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پرمریضوںکازیادہ بوجھ ہے دوسرے اضلاع سے بھی مریض یہاںآتے ہیںڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی مزیدبہتری کے لیے ترجیح بنیادوںپراقدامات کرونگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوںکاحلف لینے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ،نومنتخب صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرانصارملک،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،سردارمحمدواجد،اعجازاحمدراجہ،ڈاکٹرمحمدسلیم،سردارمحمدیاسین،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعرفان اشرف کھوکھرکے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروںصدرڈاکٹرانصارملک،نائب صدرڈاکٹرعقیل،سینئرنائب صدرخواتین ڈاکٹرانبساط رفیق،انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹرعتیق،کلینکل سیکرٹری ڈاکٹرحسنین بخاری،سیکرٹری مالیات ڈاکٹرناصراقبال ودیگرسے ان کے عہدوںکاحلف لیا۔وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیربھرمیںتعمیروترقی کے کام جاری ہیںضلع کوٹلی کی روڈزجون تک پختہ وکشادہ ہوجائینگی دیگرروڈزبھی بہتراورپختہ ہورہی ہیںہسپتال،سکولز،صحت وصفائی سمیت دیگرمحکمہ جات اپنی ذمہ داریاںپوری کریںکسی بھی جگہ کوئی غفلت ،لاپروائی دیکھی گئی توایکشن لیاجائے گاحکومت آزادکشمیرمیرٹ پرپڑھے لکھے نوجوانوںکوروزگاردے رہی ہے تعلیم کے نظام کومزیدبہتربنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرسے کہوںگاکہ وہ صحت کابجٹ بڑھائیںانہوںنے کہاکہ ہسپتال انتظامیہ کوکہتاہوںکہ وہ مریضوںکے ساتھ اچھے رویئے اورشائستہ لہجے میںگفتگوکریںاوران کے علاج معالجہ بالخصوص لائن آف کنٹرول کے زخمیوںکے علاج معالجہ میںہرطرح کاخیال رکھاجائے اقتدار،عہدے آسان بات نہیںیہ پھولوںکی نہیںبلکہ کانٹوںکی سیج ہے ڈاکٹرزکی بہت سی ذمہ داریاںہیںڈاکٹرزحضرات معاشرے کاپڑھالکھاطبقہ ہوتاہے ان کے پاس ہرطرح کے مریض آتے ہیںڈاکٹرزنرم رویہ،حسن اخلاق کوبنیادبناکرمریضوںسے بات اوران کاعلاج کریںڈاکٹرکے اچھے اورنرم رویئے سے ہی مریض کی آدھی بیماریاںختم ہوجاتی ہیں۔

ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایمرجنسی سروسزن لیگ کی حکومت کابڑاکارنامہ ہیںڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی حالت اب پہلے سے بہترہے مریضوںکاعلاج ہورہاہے ادویات دستیاب ہیںہمیںبجٹ مل رہاہے ہم کام کررہے ہیںوزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کوخراج تحسین پیش کرتاہوںکہ میرٹ پرپڑھے لکھے نوجوانوںکوروزگارمل رہاہے گڈگورننس،میرٹ اورانصاف کابول بالاہے نومنتخب صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرملک انصارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر،سابق وزیراعظم،سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے لیے تاریخ سازکام کئے ہیںنئے آپریشن تھیٹرودیگرشعبہ جات میںسالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی توجہ سے بہتری آئی ہے اور عوام مستفیدہورہے ہیںجس پرہم ان کے شکرگزارہیںموجودہ حکومت نے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے لیے فنڈزدیئے ہیںوزیربرقیات راجہ نثاراحمدخان،وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان اوروزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوفنڈزدیئے جن سے ہسپتال کے نظام میںمزیدبہتری آئی۔

تقریب کے آخرمیں نومنتخب صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹرملک انصارنے تمام مہمانان گرامی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جن ڈاکٹرزنے مجھ پراعتمادکرتے ہوئے مجھے تیسری بارصدرمنتخب کیاوعدہ کرتاہوںکہ ان کے اعتمادکوٹھیس نہیںپہنچائوںگااوردن رات ان کے مسائل کے حل کے لیے ایمانداری سے کام کرونگا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں