کھوئرٹہ کے مقام پر روائتی و ثقافتی،عوامی میلہ مویشیاں 26 تا 28اپریل کو منعقد ہو گا،27اپریل کو ضلع کوٹلی میں مقامی تعطیل کا اعلان

جمعرات اپریل 17:06

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء)ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر اعظم کے آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی کھوئرٹہ کے مقام پر روائتی و ثقافتی،عوامی میلہ مویشیاں جو کہ 26 تا 28اپریل منعقد ہو رہا ہے جس میں آزاد کشمیر بھر سے بالعموم او ر بالخصوص ضلع کوٹلی سے عوام کی شرکت کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنرڈاکٹر عمر اعظم نے کھوئیرٹہ میلہ مویشیاں کے موقع پر27اپریل کو ضلع کوٹلی میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

کوٹلی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments