ضلع کوٹلی بالخصوص کوٹلی سٹی کے مختلف مقامات پرروزہ داروںکی افطاری وکھانے کے اہتمام کاسلسلہ جاری

جمعہ 17 مئی 2019 14:13

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میںضلع کوٹلی بالخصوص کوٹلی سٹی کے مختلف مقامات پرروزہ داروںکی افطاری وکھانے کے اہتمام کاسلسلہ جاری۔ گزشتہ روزجامع مسجدغوثیہ محلہ بلیاہ میںپاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے سیکرٹری جنرل خورشیداحمدقادری اورصرافہ بازارغوثیہ مارکیٹ کے صدرجاویداحمدقادری کی طرف سے روزہ داروںکے لیے وسیع پیمانے پرافطاری وکھانے کااہتمام کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس میںکثیرتعدادمیںروزہ داروںنے شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے سیکرٹری جنرل خورشیداحمدقادری اورصرافہ بازارغوثیہ مارکیٹ کے صدرجاویداحمدقادری کی طرف سے بلاتخصیص وسیع پیمانے پرروزہ داروںکی افطاری وکھانے کے اہتمام بہترین اندازمیںکیاگیا۔اذان مغرب اورافطاری سے قبل تلاوت قرآن پاک،نعت شریف اورحضورنبی کریم ﷺ پردرودوسلام پڑھا گیا۔اذان مغرب کے وقت خطیب جامع غوثیہ مسجدمحلہ بلیاہ قاری عبدالعزیزنے استحکام پاکستان ، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اجتماعی دعابھی کی۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں