محکمہ اطلاعات کوٹلی پسند وناپسند کا مرکز بن گیا

پیر 13 جولائی 2020 13:13

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) محکمہ اطلاعات کوٹلی پسند وناپسند کا مرکز بن گیا صحافیوں کو خبروں اور معلومات کی فراہمی میں دشواری کا سامنا حکومتی کاموں کی مناسب تشہیر نہیں ہو رہی حکومت کی طرف سے صحافیوں کو کورونا ریلیف میں دی گئی اشیاء بھی نہ مل سکی محکمہ اطلاعات میں ایسے افراد تعینات کئے گئے ہیں جو صرف پسندیدہ افراد کو نوازتے ہیں گزشتہ دنوں حکومت کی طرف صحافیوں کو دی گئی امداد بھی من پسند افراد میں بانٹ دی گئی کئی سالوں سے خدمات انجام دینے والے حقدار صحافی منہ دیکھتے رہ گئے پی آئی ڈی کئی بار ضروری خبریں بھی من پسند لوگوں کو دیتے ہے جس کی وجہ سے حکومتی کاموں کی تشہیر نہیں ہو پاتی اگر محکمہ میں پسند وناپسند کا سلسلہ جاری رہا تو حکومتی خبروں کی تشہیر نہیں ہو پائے گی وزیر اطلاعات آزادکشمیر ،سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر اور ڈی جی اطلاعات فوری طور پر پی آئی ڈی کوٹلی کا قبلہ درست کرے تاکہ اصلاح واحوال ہوسکے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں