محمد مطلوب انقلابی کی صحت یابی کیلئے تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ میں دعائیہ تقریبکا انعقاد

ہفتہ 28 نومبر 2020 15:12

کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سابق وزیر تعلیم وکالجز آزادکشمیر محمد مطلوب انقلابی کی صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب تحصیل پریس کلب کھوئی رٹہ میں ہوئی جس میں ممبران نے سابق وزیر محمد مطلوب انقلابی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا بعد از اجلاس ممبران نے پریس ریلیز میں کہا سابق وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی نہ صرف کھوئی رٹہ بلکہ آزادکشمیر کی جانی پہنچانی شخصیت ہیں جنھوں نے آزادکشمیرکے لوگوں کی بے لوث خدمت کی ہے انھوں نے اپنے دور حکومت میں حکومتی وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے لوگوں کوسہولیات دی ہیں آج وہ بستر علالت پر ہیں اس لئے ان کی مکمل صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انھیں صحت دے اس موقع پر سرپرست تحصیل پریس کلب مجیب اکبرراجہ،صدر امتیازاحمد،جنرل سیکرٹری عامر خلیل کھوکھر،سیکرٹری اطلاعات محمد معروف،سردار محمدآصف،واجد چوہدری،زاہد سلطانی،عمر آکاش،ایاز صدیقی،قیصر کھوکھر،راجہ طالب،شعبان مطلوب،عاقب عابد راجہ،سلطان محمود ملک اور دیگر نے محمدمطلوب انقلابی کی صحت یابی کے لئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں