کسی بھی تاجر کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے،ڈپٹی کمشنر کوٹلی

جمعہ 15 مارچ 2024 23:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازکی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن کوٹلی سہنسہ؛فتح پورتھکیالہ،چڑہوئی،کھوئی رٹہ،دولیاہ جٹاں میں مجسٹریٹ صاحبان نے پولیس نفری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں واقع شہر و قصبہ جات کادورہ کرتے ہوئے سبزی فروٹ،اشیاء خوردونوش،گوشت،چکن کی دکانات کی پڑتال کی اور باور کرایا کہ کسی بھی تاجر کو مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، منافع خوری کرنے والوں کوخبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قانون کے شکنجے سے بچنا ہی عافیت ہے بازاروں میں اشیاء خورد و نوش کے ریٹس کی چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا، کوالٹی کی چیکنگ،غلط پارکنگ مقررہ قیمتوں سے زائد ریٹس گوشت چکن اور اشیاء خورد و نوش فروخت کرنیوالے تاجروں کو جرمانے کیے جائیں گے تاجرحضرات سے مارکیٹ میں اچھی کوالٹی کی اشیاء خردونوش اور کوالٹی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،زائد منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں