وزیر ہائیر ایجوکیشن کی نڑالی گوئی میں مشہور نعت خواں و ایلیمنٹری معلم ریاست علی قادری کی وفات پر فاتحہ خوانی

منگل 19 مارچ 2024 13:43

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء)وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے نڑالی گوئی میں مشہور نعت خواں و ایلیمنٹری معلم ریاست علی قادری کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیساتھ افسوس اور اظہار ہمدردی کیا اس موقع پر وزیر ہائر ایجوکیشن نے مرحوم کے کم سن بچوں سے شفقت و پیار کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے ریاست علی قادری مرحوم کے خاندان کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں