کوٹلی شہر کے لیے آئندہ سال بیوٹیفکیشن آف کوٹلی سٹی کا منصوبہ لایا جا رہا ہے جس سے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا،چوہدری عامر یاسین

بدھ 3 اپریل 2024 14:24

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء)وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ،ریسکیو 1122و کے ڈی اے چوہدری عامر یسین کا کوٹلی بطور وزیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاقلمدان سنبھالنے کے بعد ادارہ کا پہلا دورہ کیا اور ریور گارڈن ہاوئسنگ سکیم کو شروع کرنے کی ہدایات دے دیں۔تفصیل کے مطابق چوہدری عامر یاسین کوٹلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قلمدان ملنے کے بعد پہلی مرتبہ ادارہ کے دفتر میں تشریف لائے۔

اس موقع پر چیئرمین ادارہ ترقیات کوٹلی سید امجد علی شاہ ۔ملک محمد ممتاز اسٹیٹ آفیسر۔یاسر بشیر مہتمم تعمیرات۔مسعود رانا سیکرٹری ادارہ۔محمد نسیم ایس ڈی او محمد شہزاد پی اے ٹو چیئرمین۔یاسر الدین اوورسیئر۔گرداور محمد عرفان کے علاوہ دیگر ملازمین نے وزیر حکومت کا دفتر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر حکومت کو کے ڈی اے کے تکمیل شدہ وجاری منصوبہ جات کے بارہ میں چیئرمین سید امجد علی شاہ نے بریفنگ دی۔

وزیر حکومت نے ریور گارڈن ہاوسنگ سکیم میں دلچسپی لیتے ہوئے سکیم کو شروع کرنے کا عندیہ دیا اور ساتھ ہی فوری طور پر راجدھانی ہاوسنگ سکیم کے لیے اراضی کے حصول کے لیے پیپر ورک مکمل کرنے کی بھی ہدایات دی۔وزیر حکومت نے کے ڈی اے کو فعال بنانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا اور یہ یقین دھانی کرائی کہ حکومت ادارہ کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

ملازمین کے مسائل حل کرنے کے علاوہ ادارہ کے زیر انتظام ہاوسنگ پراجیکٹ چلائے جائیں گے جس سے لوگوں کی رہائشی مسائل کو حل کیا جائے گا۔دن بدن ضلع کوٹلی میں لوگ شہروں کی طرف رخ کر رہے ہیں جس سے رہائشی مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ مختلف مقامات پر لوگوں کو سستے پلاٹس مہیا کیے جائیں تا کہ لوگ مکانات تعمیر کر سکیں۔کوٹلی شہر کے لیے آئندہ سال بیوٹیفکیشن آف کوٹلی سٹی کا منصوبہ لایا جا رہا ہے جس سے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا اور لوگوں کی تفریح کے لیے مزید مقامات پر پکنک پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

چیئرمین ادارہ نے کوٹلی کے اندر مزید 5۔4 کلو میٹر لنک روڈز کی تعمیر سے بھی وزیر حکومت کو آگاہ کیا۔آخر میں چیئرمین ادارہ نے وزیر حکومت کا کے ڈی اے کے لیے دلچسپی رکھنے اور کے ڈی اے میں تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔وزیر حکومت نے یقین دلایا کہ کے ڈی اے کے مسائل انشا اللہ ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وزیر حکومت نے ابتدائی طور پر ریور گارڈن کو فوری طور پرشروع کرنے پر زور دیا۔

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں