یونین کونسل بنڈلی سے راجہ ظہیر اپنے ساتھیوں سمیت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے ساتھ شامل ہو گئے

جمعہ 5 اپریل 2024 21:03

کوٹلی /کھوئی رٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) یونین کونسل بنڈلی سے راجہ ظہیر اپنے ساتھیوں سمیت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کے ساتھ شامل ہو گئے۔

(جاری ہے)

شامل ہونے والوں میں راجہ ظہیر،راجہ علی خان،راجہ شاداب خان،شاہ زیب ظہیر، شاداب ظہیر،حوالدار محمد شریف،چوہدری محمد غفور،محمد عظیم،محمد خلیل، محمد رحیم، سیف اللہ خان اور دیگر شامل تھے۔ وزیر حکومت ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔انہوں نے نئے سیاسی ساتھیوں کو یقین دلایا کہ عوام کی خدمت ہم سب مشن ہے مل جل کر حلقہ کی عوام کی خدمت اور علاقہ کو ترقی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں