پولیس چوکی ہولاڑکی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،منشیات فروش دھر لیے گئے

جمعہ 5 اپریل 2024 21:03

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) پولیس چوکی ہولاڑکی منشیات فروشوں کے خلاف رمضان مبارک کے مقدس مہینے میں پے در پے کاروائیاں، بدنام زمانہ منشیات فروش روالپنڈی سے چرس لاتے ہوئے دھر لیے ،دو کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ میں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی آفیسر ہولاڑ اے ایس آ ئی عبدالغفار نے ہمراہ ندیم عباس، حسیب بٹ،وحید احمد،محمد اعجاز،محمد بنارس نے ہولاڑ انٹری پوائنٹ پر دوران پڑتال منشیات اسلحہ روالپنڈی سے آ نے والے زاہد محمودولد ظہوراور ریحان حبیب ولد محمد حبیب ساکنان راول ٹاون اسلام آباد جو کہ منشیات کے بڑے ڈیلر ہیں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2080گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ 9C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی دوران تفتیش ملزمان کی نشاندہی پرپولیس کوٹلی سے سورس ملزم ضیاء مصطفی ولدعبدالقیوم ساکن ڈبسی نکیال کو بھی گرفتار کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

کوٹلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں